Saturday 14 September 2019

غزوہ ہند، تیاری اور پاکستانی مسلمان


غزوہ ہند، تیاری اور پاکستانی مسلمان

خدانخواستہ جنگ چھڑنے کی صورت میں پہلے سے کچھ تیار ہونا چاہیئے اور دیکھیں کہ حالات کس طرف جا رہے ہیں - اسی لئے ان دفاعی تجزیہ نگار کے وڈیوز شیئر کئے -

 - دفاعی تجزیہ نگار زید حامد کے وڈیوز پر پوسٹ :


 ان وڈیوز میں جو آپ کیلئے کام کی باتیں ہیں وہ سیکھ لیں - جو سامان بتایا گیا ہے جیسے دوربین، ٹارچ اور دوسری چیزیں، وہ لے لینے میں کوئی بری بات نہیں بلکہ شائد فائدہ ہی ہوجائے - 

یہ وڈیو آپ لیپ ٹیپ یا کمپیوٹر پر دیکھ سکتے ہیں جو کہ زیادہ بہتر ہے - سمارٹ فون پر کال وغیرہ آجاتی ہے اسلئے لمبے وڈیو دیکھنا ہر کسی کیلئے ممکن نہیں لیکن مجبوری کی صورت میں نہ دیکھنے سے بہتر ہے کہ آپ سمارٹ فون پر ہی دیکھ لیں - لیپ ٹیپ یا کمپیوٹر پر دیکھنے کیلئے یوٹیب پر 
DM DigitalMedia
 لکھیں تو یہ چینل آجائے گا اور پھر آپ کو دونوں وڈیوز وہاں پر پر مل سکتے ہیں 

جہاں تک ہتھیار خریدنے اور ان کو چلانے کا فن ہے تو یہ بھی ایک کارآمد تجویز ہے لیکن ہر کوئی اس بارے میں خود بہتر سمجھتا ہے -  اللہ سے لو لگانا بھی ایک ہتھیار ہے اور اپنے آپ کو اچھا مسلمان اور اچھا انسان بنانے کی کوشش مرتے دم تک ہمیں کرنی چاہیئے - 

کچھ اور باتیں جیسے ایک دو مہینے کی خوراک کا گھر میں انتظام رکھنا اور خدانخواستہ گھر اچانک چھوڑنا پڑے تو اس کیلئے ایمرجنسی سامان ہر وقت تیار رکھنا بھی اہم نصیحت ہیں - 

کیا یہ غزوہ ہند ہی ہوگی ؟ اس بارے میں کافی کچھ بتادیا گیا ہے - نماز میں دعا رکھیں کہ یا اللہ ہمیں غزوہ ہند کا مجاہد بنا، باقی اللہ پر چھوڑیں اور خدانخواستہ جنگ کی تیاری رکھیں - مسلمان جنگ طلب نہیں کرتا لیکن جب ہو تو استقامت دکھاتا ہے اور پیٹھ نہیں موڑتا - غزوہ ہند کے بارے میں احادیث میں ہے کہ اس میں شہید ہونے والے اور غازی (یعنی لڑنے والے) بلاحساب جنت میں داخل ہوں گے - قیامت کا دن پچاس ہزار سال کا ہوگا اور جو نہ صرف جنت میں داخل ہوا بلکہ اس طویل دن کی آزمائش سے بچ گیا تو یہ سب سے بڑی کامیابی ہے - لیکن اس سب کیلئے ہمارا ایمان ہونا چاہیئے اور اللہ کے بتائے ہوئے راستے پر گامزن ہونا چاہیئے یا کم از کم بنیادی دینی احکام پر پورا اترنے کی کوشش ہونی چاہیئے -

سیاسی جماعتوں کی اندھی تقلید سے باز بھی رہنا ہوگا - پاکستان کا موجودہ سیاسی نظام ویسے بھی اسلام سے بہت دور ہے - مشرف سے لے کر اب تک کسی پاکستانی حکومت نے اسلام کے مطابق قوانین نہیں بنائے بلکہ اسلام کے برخلاف ہی اقدام اٹھائے ہیں - 

اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو - آمین

 سید رومان اِحسان

No comments:

Post a Comment