Tuesday 31 May 2016

Zina and Nikah - زنا سے بچائو اور شادی میں تاخیر


زنا سے بچائو اور شادی میں تاخیر

محبت انسان کی ضرورت ہے- ہمیں مختلف رشتوں سے ملتی ہے- اس زمیں سے بھی جس میں کائنات کے رنگ بھرے ہوئے ہیں- حتٰی کے جانوروں سے بھی- جہاں تک مخالف جنس کا تعلق ہے تو محبت کی ضرورت کا بہترین اور حلال حل شادی ہے- لیکن آجکل سب کچھ مشکل بنا دیا گیا ہے- اس کے برعکس زنا کرنا بہت آسان اور سستا ہو گیا ہے- ہم کہاں جا رہے ہیں؟ شادٰی لاکھوں روپے میں اور زنا چند ہزار میں- بڑوں کو چاہیئے کہ معاشرتی ہندو تقاضوں کے بجائے اسلامی شادی کی بنیاد ڈالیں اور اس کو عام کریں- ورنہ اس سب معاملے میں پکڑ سرپرستوں کی ہوگی آخرت میں- زنا کے بارے میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلِہِ وسلم شبِ معراج پر آسمان تشریف لے گئے (ایک اور روایت میں ہے کہ خواب آیا) تو انھوں نے دیکھا کہ ایک تندور ہے جس میں ننگے مردوعورت آگ میں جل رہے ہیں- استفسار کرنے پر فرشتے نے بتایا کہ یہ لوگ دنیا میں زنا کرتے تھے- استغفراللہ- اگر بڑے یا سرپرست شادی میں معاشرتی تقاضے پورے کرنے کیلئے غیرضروری تاخیر کرتے ہیں اور اولاد سے زنا ہو جائے تو پھر اللہ تعالٰی کے ہاں پکڑ نہ صرف زانی کی ہوگی بلکہ سرپستوں کی بھی ہوگی- اللہ ہم سب کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرے اور ہمیں آخرت میں سرخرو کرے - آمین

- سید رُومان اِحسان


No comments:

Post a Comment