Tuesday 11 June 2019

Asif Zardari Ki Arrest - Kia Faida ?


کسی نے فیس بُک پر میری پوسٹ پر سوال کیا کہ کیا آصف زرداری کی گرفتاری سے کوئی فائدہ ہوگا ؟

نیچے میرا جواب:

دیکھیں یہ آپ نے بہت اچھا سوال کیا - ایک منٹ میں زرا کافی کا مگ بھی ہاتھ میں پکڑ لوں جس طرح ٹی وی کے اینکرز پکڑتے ہیں - بات یہ ہے کہ ان شخصیات نے جو ہمارے وطن کو نُقصان پہنچانا تھا وہ تو پہنچا چکے - اب یہ بے ضرر ہوگئے ہیں اور ضرورت اس بات کی تھی کہ انھیں بہت پہلے گرفتار کرلیا جاتا جب وہ سرگرم تھے - لیکن بحرحال ان کی گرفتاری کے بعد ان کیلئے اور ان کی سیاسی پارٹی کیلئے زلت کا سامان تو ہو گیا اور یہ رسوا ہو گئے - یہ بھی بہت ضروری ہے کیونکہ عوام کے سامنے ظالم کو سزا ملنی چاہیئے تاکہ وہ عبرت پکڑیں اور ان ملک دشمن سیاسی پارٹیوں کی سیاست کمزور ہو، ان شاءاللہ - لیکن آگے مزید دیکھیں کیا ہوتا ہے اور پاکستان کی بہتری کیلئے دعا کرتے رہیں 

- سید رُومان اِحسان١١ جُون ٢٠١٩

No comments:

Post a Comment