Monday 29 May 2017

(Urdu) - Saudia, Iran and Imam Mahdi's (as) Zahoor




ایران، سعودی عرب اور امام مہدی (ع) کا ظہور

تو یہ ہے ایران سے سودی عرب کی دشمنی کی اصل وجہ ۔ سعودی شہزادے نے ایک عجیب بیان دے کر اپنے عقیدوں کا پلندہ کھول دیا ۔ سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران پر الزام لگایا ہے کہ وہ مسلم دُنیا پر راج کرنا چاہتا ہے ۔ ان کے اس ریمارکس نے اسلامی جمہوریہ کے ساتھ کسی بھی قسم کی مفاہمت کو مسترد کر دیا ہے۔ 

اکتیس سالہ سعودی شہزادے نے یہ بات سعودی نجی ٹی وی ایم بی سی سے منگل کو نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ “ میں کس طرح ایران کے ساتھ بات چیت کر سکتا ہوں جبکہ وہ (ایران) شیعہ نجات دہندہ امام مہدی (ع) کی آمد کیلئے زمین کو تیار کر رہا ہے اور وہ مسلم دنیا کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے۔ 

واضح رہے کہ امام مہدی علیہ السلام کا نظریہ شیعوں سے مخصوص نہیں بلکہ پوری امت (سنی اور شیعہ) کا مسلمہ نظریہ ہے جو کہ صحیح احادیث سے ثابت ہے۔ آل ِ سعود کے اس شہزادے کی جانب سے جاری ہونے والے ان کلمات سے ظاہر ہو گیا کہ سعودی عرب پر قابض بادشاہ خاندان کا دینِ محمدی (صلی اللہ علیہ وآلِہ وسلم) سے کوئی تعلق نہیں، اور وہ امام مہدی (ّع) کے خلاف فوج تیار کر رہے ہیں۔ اس انٹرویو نے آلِ سعود کے عزائم و عقائد کو روشن کر دیا ہے۔ یہ بات بھی دھیان میں رہے کہ امام مہدی علیہ السلام کی آمد کا خوف سب سے زیادہ اسرائیل کو ہے، لہَذا آلِ سعود اور اس شخص کا امام مہدی عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کی آمد کو متنازعہ بنانا انکی اسرائیلی دوستی اور ہم نشینی کا ثبوت ہے، اگرچہ سعودیہ کے عوام ہماری طرح معصوم ہیں۔ 

یہاں ہم یہ سوال پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ اگر ایران امام مہدی (ع) کیلئے زمین سازی کررہا ہے تو کیا آلِ سعود نے چالیس ملکی فوج امام مہدی (ع) کے لشکر کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار کی ہے؟! شہزادہ سلمان کے اس انٹرویو سے یہ پتہ چلتا ہے کہ حق و باطل کی لڑائی واضح ہے اور آلِ سعود کا تیار کردہ فوجی اتحاد  دراصل اسرائیل کی ایما پر اسلام کے خلاف تیار ہوا ہے۔ کیونکہ امام مہدی عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف، اسلام کا پرچم لے کر آئیں گے اور ان کے مقابلے میں جو بھی ہو گا اس کا تعلق کفر کے لشکر سے ہو گا۔

یہ بھی واضح رہے کہ ایران کے امام مہدی (ّع) کے ظہور کے نظریات پر بھی مکمل بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔ اس معاملے میں سنی اور شیعہ میں اختلافات ہیں۔ سنی عقیدہ کے مطابق امام مہدی (ع) آلِ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں سے ہوں گے اور آخری زمانہ میں پیدا ہوں گے۔ بہت سے علماء کے مطابق آخری زمانہ بہت دیر سے شروع ہو چکا ہے اور امام کا ظہور قریب ہے, واللہ اعلم

کسی شاعر نے خوب کہا ہے: 

                     کیا خاک اُلجھ پاو گے مہدی زماں سے 
                     تم لوگ تو ڈر جاتے ہو رہبر کے بیاں سے

No comments:

Post a Comment