Monday, 16 March 2015

Syria - The descent of Jesus (pbuh)



SYRIA - THE DESCENT OF JESUS (PBUH)

دمشق؛ وہ زمین جہاں پر عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام اتریں گے

نواس بن سمعان نے کہا: میں نے اللہ کے رسول ﷺ سے سنا، وہ کہہ رہے تھے: ”عیسیٰ دمشق میں مشرق کی طرف سفید مینار پر اتریں گے“ (مسلم، ابوداؤد، ابن ماجہ، ترمذی، احمد اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا اور اس کی سند کو صحیح کہا)

اور اوس بن اوس الثقفی نے روایت کی ہے کہ انہوں نے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے کہا: ”عیسیٰ ؑ دمشق کے مشرقی جانب سفید مینار پر، دو زعفران میں تر کپڑے پہنے ہوئے اور فرشتوں کے پروں پر سہارا لئے ہوئےاتریں گے اور ان کے سر سے پانی ٹپک رہا ہوگا“ (فضائل الشام، النھایۃ سے نقل کی گئی ہے)

شام ۔۔۔۔ دجال کی ہلاکت کی زمین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ایمان دائیں جانب ہے اور کفر مشرق (نجد یعنی عراق) کی جانب ہے۔ گھوڑوں اور اونٹوں والے لوگوں (عرب کے دیہاتیوں) میں غرور و تکبر پایا جاتا ہے، اور مسیح الدجال مشرق سے آئے گا، اور وہ مدینہ کی جانب پیش قدمی کرے گا، یہاں تک کہ وہ احد پہاڑوں کے پیچھے تک پہنچ جائے گا، پھر فرشتے اسے شام کی طرف بھگا دیں گے، اور پھر ادھر اسے ہلاک کر دیا جائے گا (ترمذی؛ اور اس کو البانی نے صحیح الجامع میں صحیح قرار دیا ہے)

No comments:

Post a Comment