Wednesday, 22 February 2017

A message about Pak Army and ISI


A MESSAGE ABOUT PAK ARMY AND ISI

ہمیں یا کسی کو بھی اس بات پر کوئی شک نہیں کہ افواج پاکستان کے ساتھ ساتھ اور شانہ بشانہ جنگیں لڑنے والی پاکستانی غیور اور نڈر عوام نے ہمیشہ اور ہر مشکل وقت میں جس طرح بہادر اور دلیری سے دشمن کا مقابلہ کیا اس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں، اس کی ایک جھلک ہم 1965 میں بھی دیکھ سکتے ہیں جب دنیا دیکھ کر حیران رہ گئی تھی اور ہندوستانی چیخ اٹھے تھے کہ یہ ہمارا واسطہ کس قوم سے پڑا ہے۔ اب ہم آپ کو ہمارے اس پیغام کا تھوڑا سا مطلب واضح کرتے چلے۔

بہت سارے ہمارے بھائی اور بہنیں اکثر ہم سے پیج کمنٹس اور ان بکس میں بھی پوچھتے رہتے ہیں کہ ہم افواجِ پاکستان اور آئی ایس آئی میں شمولیت اختیار کرنا چاہتے ہیں ۔ ایسے سب بھائیوں اور بہنوں کے جذبے کو پہلے تو ہم سلام کرتے ہیں کہ آپ ہماری افواج سے محبت بھی کرتے ہیں اور اRس میں شامل ہونے کے لئے بے چین بھی رہتے ہیں لیکن اگر کسی بھی وجہ سے آپ افواجِ پاکستان میں نہیں آ پا رہے ہوں یا اپکو موقع نہیں مل رہا تو اس بات پر نا امید نہ ہو اور نہ ہی پریشان ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ ہوسکتا ہے الله آپ سے اس ملک کی خدمت کسی اور طریقے سے لینا چاہتا ہو، کیونکہ ہمیں وہ سب نظر نہیں آریا ہوتا جو الله دیکھ ریا ہے اور جو راستہ ہمارے لئے الله چنتا ہے اس میں ضرور خیر اور برکت ہی ہوتی ہے جو یم نہیں سمجھ سکتے ۔ افواج پاکستان میں موقع اگر نہیں ملتا تو نا امید بھی نہیں ہونا چاہئے ہو سکتا ہے الله کی نظر میں آپ سرحدوں سے زیادہ کسی اور محاذ پر دشمن سے لڑنے کے اہل ۔ ہو سکتا ہے براہ راست افواج پاکستان میں ہونے سے بہتر آپ کسی اور شکل اور شخصیت میں ہو یا الله نے آپ کو فوج کے باہر رکھ کر بھی آپ کو اس ملک کی دفاع کے لئے مختص کیا ہوا ہو ۔ وطن عزیز کی دفاع اور اسلام کی بالادستی کے لئے آپ کے پاس وردی یا ہتھیار ہونا ضروری نہیں، آپ کی سوچ، آپ کی پاکستان ، اسلام اور افواج پاکستان کے لئے محبت اور مخلص ہونا ضروری ہے ۔اسی سوچ اور مشن کے ساتھ آپ کہیں بھی رہ کر کسی بھی ادارے میں یا کسی بھی شکل مآپ پاکستان کی دفاع بھء کر سکتے اور دشمن کے ہر سازش کا منہ توڑ جواب بھی دے سکتے ہیں ۔ جدید دنیا میں کسی بھی ملک یا قوم کو تباہ کرنے کے لئے سب سے پہلے میڈیا کی جنگ لڑی جاتی ہے اور میڈیا یا سوشل میڈیا کے ذریعے اقوام اور اس جے نظریات کو کمزور کیا جاتا ہے، غلط اور بے بنیاد خبریں اور افواہیں پھیلائی جاتی ہیں جس سی قوم کے حوصلے پست ہو سکتے ہیں اور جسے تباہ کرنے کے لئے دشمن کو پھر اتنی محنت نہیں کرنی پڑتی ۔ تو آہ سب سے بھی گزارش یہی ہے اور اس پیغام کا مقصد اور مطلب بھی یہی ہے کہ اگر آپکی افواج بارڈرز پر، ملک کے اندر مختلف کٹھن اور سخت آپریشن کر کے دشمب کا صفایا کر رہی ہے وہاں آپ اور ہم سب کا بھی فرض بنتا ہے کہ پرنٹ میڈیا الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا پر ہم بھی دشمن کے خلاف محاذ کھولے اور افواج پاکستان کی کاروائیوں اور کارناموں کو مشکوک اور متنازعہ بنانے اور ہر پروپیگنڈے کو رد کردے اور دشمن کی ہر گھناؤنی سازش کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرے ۔ اور سب سے بڑھ کر ہمیں اپنے دشمن کے بارے میں شش وپنج میں نہیں رہنا چاہئے ، ہر وہ شخص اور ہر وہ ملک یا ریاست جو پاکستان ، افواج پاکستان، پاکستان کے قوانین، رٹ، اسلام، قرآن اور ہمارے نظریات کو نہیں مانتا، جو ہمارے بے گناہ عوام کو قتل کرتا یے اور اس پاک مٹی کے ساتھ جو وفادار نہیں وہ ہمارا دشمن ہے اس میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے ۔ الله سے دعا ہے کہ الله ہمارے پیارے وطن کو دشمن کی ہر سازش سے بچائے، ہمیں اپنے دشمنوں سے لڑنے اور عوام کی خدمت کر نے کا موقع عطاء فرمائے اور افواج پاکستان اور عوام کے درمیان کبھی دوری 
یا نفرت نہ بنائے ۔ الله ہم سب کا حامی اور ناصر ہو۔ آمین

پاکستان پائندہ باد 

عوام اور افواج پاکستان زندہ باد ۔ 

جزاک الله
#Sajju

No comments:

Post a Comment