Saturday 27 June 2015

خاندانی مسلمان !!!



خاندانی مسلمان !!!

وہ تمام مذاھب کی کتابوں کا مطالعہ کرنے کے بعد دامن اسلام میں داخل ھوا تھا اور دین فطرت کے عین مطابق اپنی ازسرنو زندگی کا آغاز کر چکا تھا..

ایک دن پاس پڑوس کے چند لوگوں نے اس سے کہا.. "اب تمھیں شادی کر لینی چاھیے.. ھم نے ایک لڑکی دیکھی ھے وہ لوگ تعلیم یافتہ اور خاندانی مسلمان ھیں.."

دوسرے دن وہ اُن لوگوں کے ساتھ ایک عالیشان مکان میں داخل ھوا.. اُس نے چاروں طرف نگاھیں دوڑائیں تو اُسے ھر طرف مغربی تہذیب کی جھلکیاں دکھائی دیں..

بغل کے روم سے ڈانس میوزک کی آواز آ رھی تھی.. والدہ نے اپنی لڑکی کو آواز دی.. تھوڑی دیر بعد میوزک بند ھو گیا اور لڑکی مختصر کپڑوں میں ملبوس روم سے باھر نکل آئی..

"ھیلو موم ! مجھے کیوں بلایا..؟"

اس سے قبل کہ والدہ بیٹی کو بلانے کی وجہ بتاتیں ' نو مسلم لڑکا یہ کہہ کر کھڑا ھو گیا.. "مجھے معاف کیجئے.. میں دو سال قبل جس معاشرے سے نکل کے آیا ھوں دوبارہ اسی معاشرہ میں نہیں جانا چاھتا________!!!"

یہ سن کر لڑکی کی والدہ کے چہرے پر پسینے کی بوندیں ابل پڑیں اور چہرے پر غازہ کی پرت کو دھونے لگیں..

~¤ عامر عبداللہ ¤~

No comments:

Post a Comment