Friday, 22 July 2016

جبر اور اچھے اساتذہ


 جبر اور اچھے اساتذہ 
مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے آج کل کے زمانے میں نیک اور بد کے اعمال ایک جیسے ہیں یا زیادہ فرق نہیں ہے - میڈیا نے اپنی نشریات سے کسی کو نہیں چھوڑا اور واقعی میں صراطِ مستقیم پر چلنے میں کافی محنت درکار ہے جو بہت کم لوگ کررہے ہیں- اس کیلئے اپنے آپ پر کافی جبر اور اچھے اساتذہ کی ضرورت ہے - - -


کیسی بے بسی؟
آپ کو کس نے کہا کہ آپ بےبس ہیں اور کچھ نہیں کرسکتے؟ کار اور موٹر سائیکل چھوڑ کر پیدل اپنے محلے کا رائونڈ لگایئے- کسی گلی میں دیوار کے ساتھ ایک بیوہ شکستہ حالت میں بیٹھی ہوگی، اس کے آگے پلاسٹک میں لپٹا ایک خط پڑا ہو گا جس میں مدد کی درخواست ہو گی- اس سے پوچھیں کہ اس نے کھانا کھایا ہے؟ اگر نہیں کھایا تو گھر کا کچھ کھانا گرم کر کے اورساتھ ایک دو روٹیاں گھر سے یا تندور سے لے کر اسے عزت سے پیش کریں- اور اس کے بعد اسے بھول نہ جائیں بلکہ آئندہ بھی اس سے پوچھتیے رہیں اور اس کا خیال رکھیں - - -

- سید رُومان اِحسان

No comments:

Post a Comment