ایک طوائف کا کتے کو پانی پلانا اور اس کی بخشش ہونا - پورا قصہ کیا ہے؟
بنی اسرائیل کی ایک طوائف نے کتے کو پانی پلایا اور اس کی بخشش ہو گئی- یہ قصہ بہت بیان کیا جاتا ہے- لیکن کیا آپ کو پورا قصہ معلوم ہے؟ واقعہ کچھ یوں ہے کہ ایک کتا کسی جگہ پیاس سے بلک رہا تھا- بنی اسرائیل کی ایک طوائف کا وہاں سے گذر ہوا تو اسے اس جانور پر رحم آیا- اس نے اپنے جوتے یا موزے کو رسی سے باندھ کر کنوئیں میں ڈال کر پانی نکالا اور اس کتے کو پلایا-
عام روائیت میں یہ ہے کہ اللہ نے اس فعل سے خوش ہو کر اس عورت کی بخشش کردی- اصل پوری بات یہ ہے کہ اس کتے نے طوائف کو دعا دی جس کی بدولت اس نے اللہ تعالٰی کے حضوراپنے تمام بُرے اعمال کی توبہ کی- اور پھر یوں خداوند کریم نے اس عورت کی بخشش کردی-
اس واقعہ سے یہ سبق ملتا ہے کہ توبہ انسان کیلئے کتنی اہم ہے- گناہ گار تو بہت سے لوگ ہوتے ہیں، لیکن توبہ کے بدولت اللہ ان کے گناہ معاف کردیتا ہے، لیکن اس شرط پر کے انسان اس کے بعد نیک راہ پر چلنے کی کوشش کرے اور اگر پھر بھی اس سے چھوٹے موٹے گناہ ہوتے رہیں تو وہ استغفار کرتا رہے-
اللہ تعالٰی ہم سب کو گناہوں سے بچنے اور نیک راہ پر چلنے کی توفیق دے - آمین
نوٹ: نیچے آمین لکھنے کے بجائے اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں-
- سید رُومان اِحسان
No comments:
Post a Comment