Saturday, 16 July 2016

کھلم کھلا فحاشی اور بے حیائی پھیلانا - Open Promotion of Vulgarity




کھلم کھلا فحاشی اور بے حیائی پھیلانا - کیا جنت و دوزخ نعوز بااللہ مذاق ہیں؟

ایک چحوٹا سا بنیادی اسلامی اصول سمجھ لیں - اللہ ہر شے پر قادر ہے- وہ جسے چاہے بخش دے اور جسے چاہے سزا دے- لیکن بنیادی اصول یہ ہے کہ ہر شخص اپنے اعمال کا زمہ دار ہے- اگر کسی شخص کی موت اس حالت میں آئی کہ وہ اللہ کی فرمانبرداری مٰیں کوشش کر رہا تھا اور اسلام کے چحوٹے بڑے احکام کے مطابق زندگی گذارنے کی کوشش کر رہا تھا یا تھی تو وہ اللہ کے ہاں کامیاب ہو گیا- اور جس شخص کی موت اس حالت میں آئی کہ اس نے اللہ کے احکام کی پراہ نہیں کی اور وہ فاسق و فاجر تھا یا تھی اور اس نے مرنے سے پہلے توبہ بھی نہیں کی تو وہ اللہ کے ہاں ناکام ہوا اور اللہ کے عذاب کا مستحق ہوا- خاص طور پر وہ لوگ اللہ کو بہت ناپسند ہیں جو کھلے عام بےحیائی کے مرتب ہوں کیونکہ اس طرح معاشرے میں بےحیائی پھیلتی ہے-

باقی وہی بات کے اللہ جسے چاہے سزا دے اور جسے چاہے بخش دے- یہ سب صرف اس کے اختیار میں ہے-

- سید رُومان اِحسان

No comments:

Post a Comment