Wednesday, 1 June 2016

Ramadan and Iftar - رمضان اور افطار


رمضان اور افطار
جس شخص کا رمضان ریسٹورنٹ میں افطار پارٹیوں میں گذرتا ہے- اور جو افطاری اور سہری کے درمیان عام دنوں سے ڈبل کھاتا ہے بھلا اس کا کیا رمضان ہوا؟ اسے چاہیئے کہ تقوٰی پر زور دے اور تنگی نہ ہونے کہ باوجود صرف اتنا ہی کھائے جس سے اس کی ضرورت پوری ہو- افطار پارٹیوں اور میز کو سجانے کے بجائے اسے چاہیئے کہ وہ زیادہ سے زیادہ غرباء کو تلاش کرے اور ان کی ضرورت پوری کرے- اللہ کی عبادت (نماز، تراویح، قرآن کی تلاوت، تہجد وغیرہ) اس سب کے علاوہ ہے جس کا وہ اہتمام کرے- اور ان سب میں وہ نیک نیتی اور اخلاص اختیار کرے-

- سید رُومان اِحسان

No comments:

Post a Comment