Thursday 30 June 2016

Reward for females in Paradise




Reward in Paradise for females عورتوں کو جنت میں کیا ملے گا ؟
سوال: ﻗﺮﺁﻥ ﻣﯿﮟ ﺟﮕﮧ ﺟﮕﮧ ﻣﺮﺩﻭﮞ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺟﻨﺖ ﻣﯿﮟ ﺣﻮﺭﻭﮞ ﮐﺎ ﻭﻋﺪﮦ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ ۔ ﺳﻮﺍﻝ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﭘﮭﺮ ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﮐﻮ ﺟﻨﺖ ﻣﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﻣﻠﮯ ﮔﺎ ؟

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ﻗﺮﺁﻥ ﻣﯿﮟ ﺟﮕﮧ ﺟﮕﮧ ﻣﺮﺩﻭﮞ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺟﻨﺖ ﻣﯿﮟ ﺣﻮﺭﻭﮞ ﮐﺎ ﻭﻋﺪﮦ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ ۔ ﺳﻮﺍﻝ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﭘﮭﺮ ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﮐﻮ ﺟﻨﺖ ﻣﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﻣﻠﮯ ﮔﺎ؟
ﻗﺮﺁﻥ ﻣﯿﮟ ﺟﮕﮧ ﺟﮕﮧ ﺣﻮﺭﻭﮞ ﮐﺎ ﻧﮩﯿﮟ ، ﺑﻠﮑﮧ ﺟﻨﺖ ﮐﯽ ﻧﻌﻤﺘﻮﮞ ﮐﺎ ﺗﺬﮐﺮﮦ ﮨﮯ ﺟﻮ ﮨﺮ ﻣﻮﻣﻦ ﻣﺮﺩ ﻭ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﻮ ﯾﮑﺴﺎﮞ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﻣﻠﯿﮟ ﮔﯽ۔ ﺣﻮﺭﻭﮞ ﮐﺎ ﺗﺬﮐﺮﮦ ﻗﺮﺁﻥ ﻣﯿﮟ ﺻﺮﻑ ﭼﺎﺭ ﻣﻘﺎﻣﺎﺕ ﭘﺮ ﮨﮯ ۔
ﺍﺏ ﺭﮨﺎ ﺳﻮﺍﻝ ﮐﮧ ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﮐﻮ ﺟﻨﺖ ﻣﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﻣﻠﮯ ﮔﺎ، ﺗﻮ ﻭﺍﺿﺢ ﺭﮨﮯ ﮐﮧ ﻗﺮﺁﻥ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺣﻮﺍﻟﮯ ﺳﮯ ﺑﺎﻟﮑﻞ ﺻﺮﺍﺣﺖ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺟﻮ ﻟﻔﻆ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ ﻭﮦ ﺯﻭﺝ (ﺝ:ﺍﺯﻭﺍﺝ ) ﮐﺎ ﮨﮯ ۔ﺟﺲ ﮐﮯ ﻣﻌﻨﯽ ﺟﻮﮌﺍ ﯾﻌﻨﯽ Spouse ﮐﮯ ﮨﯿﮟ ۔ ﯾﻌﻨﯽ ﻣﺮﺩ ﻭ ﻋﻮﺭﺕ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺟﻮﮌ ﮮ ﮨﻮﮞ ﮔﮯ ۔ ﻣﺮﺩﻭﮞ ﮐﺎ ﺟﻮﮌ ﺍ ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﻭﺭ ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﮐﺎ ﻣﺮﺩﻭﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺑﻨﺎﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ۔ ﺯﻭﺝ ﮐﺎ ﻟﻔﻆ ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎﮐﮧ ﯾﮧ ﮐﮩﻨﺎ ﮐﮧ ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﺮﺩ ﺩﯾﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ ، ﺣﯿﺎ ﮐﮯ ﻣﻨﺎﻓﯽ ﺗﮭﺎ۔
ﺟﻨﺖ ﮐﯽ ﻧﻌﻤﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﺣﻮﺍﻟﮯ ﺳﮯ ﺟﺐ ﮐﻮﺋﯽ ﺳﻮﺍﻝ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮ ﺗﻮ ﻗﺮﺁﻥ ﮐﯽ ﺍﺱ ﺁﯾﺖ ﮐﻮ ﭘﮍ ﮪ ﻟﯿﺎ ﮐﺮﯾﮟ ۔ﮨﺮ ﺳﻮﺍﻝ ﮐﺎ ﺟﻮﺍﺏ ﺍﺱ ﻣﺨﺘﺼﺮ ﺁﯾﺖ ﻣﯿﮟ ﭘﻮﺷﯿﺪﮦ ﮨﮯ ۔
ﺍﻭﺭ ﺗﻢ ﮐﻮ ﺍﺱ (ﺟﻨﺖ ) ﻣﯿﮟ ﮨﺮ ﻭﮦ ﭼﯿﺰ ﻣﻠﮯ ﮔﯽ ﺟﺲ ﮐﻮ ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﺩﻝ ﭼﺎﮨﮯ ﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﻟﯿﮯ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﮨﺮ ﻭﮦ ﭼﯿﺰ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺗﻢ ﻃﻠﺐ ﮐﺮﻭ ﮔﮯ ‘‘۔
(Surat Fuşşilat 41:31 )

کسی نے آج پوسٹ پر یہ سوال کیا۔ اپنی ناقص عقل سے اس کا یہ جواب دیا- سوالات اور جواب دونوں نیچے تحریر ہیں:

سوال -اگر میاں بیوی دونوں جنتی ہوں گے تو جنت میں بھی وہ جنتی میاں بیوہوں گے؟
اگر شوہر جنتی ہو تو اسے ھوریں ملیں گی ؟
اور اگر شوہر خدا نہ کرے دوذخ میں چلا گیا تو ؟
رہنمایی فرماییں..

میں اسلامک اسکالر نہیں ہوں لیکن پھر بھی آپ کے سوالات کے جواب دینے کی کوشش کرتا ہوں- ویسے اوپر پوسٹ میں نے خود نہیں لکھی لیکن اس کی تصدیق کر چکا ہوں- میاں بیوی اگر دونوں جنتی ہوں تو پھر دونوں کا ہی جوڑا بنے گا جنت میں- اگر شوہر دوزخی ہو اور بیوی جنتی تو بیوی کا جوڑا کسی اور کے ساتھ بنایا جائےگا اور اس کا انتخاب دُنیا کے مردوں میں سے ہی ہو گا لیکن ہماری انسانی سوچ سے باہر ہے کہ کیوں اور کیسے بنایا جائے گا- مرد کا جوڑا دُنیا کی کسی مومنہ سے بنایا جائے گا اور اس کے علاوہ حوریں بھی ملیں گی- حورکو اللہ نے جنت کیلئے خاص طور پر بنایا ہے، یعنی وہ جنت کی مخلوق ہے- لیکن ایک مومنہ جو جنت میں داخل ہو گی، اسے اللہ تعالٰی کسی حور سے کئی گناہ زیادہ حسن اور مقام عطا فرمایئں گے کیونکہ اس نے اللہ کی رضا کیلئے دُنیا میں بہت سی چیزوں سے اپنے آپ کو روکا ہو گا اور اس کی بندگی کی ہو گی-

ایک روایت کے مطابق ہمارے پیارے آقا صلی اللہُ علیہِ وآلِہِ وسلم کو جنت الفردوس میں ان گنت نعمتوں کے علاوہ ان کا جوڑا حضرت مریم علیہ السلام (حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی والدہ) اور حضرت آسیہ علیہ السلام (فرعون کی زوجہ جنھیں فرعون نے زندہ جلا دیا کیونکہ وہ ایک خدا پر ایمان لے آئی تھیں) کے ساتھ بھی بنایا جائے گا، علاوہ ان کے ساتھ جو ان کی دُنیا میں ازواجِ مطہرات تھیں- حضرت مریم علیہ السلام اور حضرت آسیہ علیہ السلام کیلئے ان کی دُنیا میں ثابت قدمی اور ایمان کا جنت میں اتنا بڑا انعام ہو گا-

- سید رُومان اِحسان

No comments:

Post a Comment