Monday 10 September 2018

قادیانیوں کو سٹریٹیجک قومی عُہدوں سے دُور


قادیانیوں کو سٹریٹیجک قومی عُہدوں سے دُور رکھنا کیوں ضروری ھے؟

جان لیجیے کہ ایسے اقدام دُنیا کے کسی بھی مُہذّب مُعاشرے کے قوانین سے قطعاً مُتصادم نہیں۔

جان لیجیے کہ یہ کسی طرح سے بھی انسانی حقُوق کا مسئلہ نہیں ہے۔ تقسیم شُدہ وفاداری کا، یہ ایک سیدھا سادہ بینُ الاقوامی اُصُول ہے۔

میں پچھلے نو سال سے کینیڈین پاسپورٹ لینے کا اہل ہُوں لیکن کینیڈین شہریّت کی بُنیادی شرط ملکۂ برطانیہ سے ناقابلِ تقسیم وفاداری کا حلف لینا ہے جو میں نہیں لے سکتا کیونکہ میں خُود کو، اپنے پیدائشی مُلک پاکستان کا وفادار خیال کرتا ہُوں۔
نتیجتاً ،میں کینیڈا میں نہ جج بن سکتا ہُوں *نہ پارلیمنٹ کا ممبر، * اور نہ ھی کینیڈین آرمی میں جا سکتا ہُوں۔

یہی صُورتِ حال امریکہ اور دیگر مُلکوں میں ہے۔ مخصُوص عُہدوں کے علاوہ مُجھے کینیڈا میں تمام انسانی حقُوق حاصل ہیں۔

اسی تناظر میں اب آپ قادیانیوں کی پوزیشن ملاحظہ فرمائیں.

قادیانیوں کے ایمان کا حصّہ ہے کہ وہ اپنے خلیفہ سے ناقابلِ تقسیم وفاداری رکھیں کیونکہ انکا خلیفہ انکے نزدیک 'اللہ' چُنتا ھے.انکے عقیدے کے مُطابق خلیفہ جو کہتا ہے اللہ کی مرضی سے کہتا ہے.

ان کے نزدیک قادیانی خلیفہ، ان کے نبی کا ھی سایہ ہوتا ہے۔ لہٰذا، خلیفہ کا، ہر حُکم، غیر مشروط طور پر ماننا، ہر قادیانی پر نعوز باللہ ویسے ہی فرض ہےجیسے ہمارے پیارے نبی مُحمدﷺ کا ہر حُکم ماننا مُسلمانوں پر فرض ھے۔
قادیانیوں کے پچھلے تینوں جھوٹے 'نبی' نُما خلیفوں نے اپنی پاکستان دُشمنی کبھی ڈھک چھُپا کرنہیں رکھی۔

اسرائیل کی طرز پر انہیں ایک خطہء زمین درکار تھا.

ان کے تمام کے تمام جھوٹے 'جونیئر نبی' جنہیں'مُصلح موعُود' کہتے ہیں، ھمیشہ سے*قادیانیوں کو شروع میں کشمیر اور پھر بلوچستان کو، ایک قادیانی ریاست بنانے کی اہمیت پر زور دیتے چلے آئے ھیں

یہ محض ایک اتفاق نہیں کہ پاکستان کے یہ دونوں علاقے آج بھی شورش زدہ ہیں۔
١٩٨٤ میں *ضیاء الحق مرحوم صاحب *کو، بھٹو کی اسمبلی سے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیئے جانے کے دس سال بعد بوجوہ ایک قانون جاری کرنا پڑاجسے امتناعِ قادیانی ایکٹ کہا جاتا ھے.

اس قانون کی رو سےقادیانیوں کو اپنے آپ کو مسلمان کہلانے، اپنی عبادت گاہ کو مسجد کہنے، اپنے عقائد کی تبلیغ اور کسی اسلامی شعار کو اختیار کرنے سےقانوناً روک دیا گیا تھا.

اس ایکٹ کے خلاف قادیانی عدالتوں میں چلے گئے مگر ناکام و رسوا ھوئے.
ان کا خلیفہ اپنے خلاف مقدمات کی تاب نہ لاتے ہوئے مفرور ھو کر جلا وطن ھو گیا. قادیانیوں کے خلیفہ کی پاکستان ٹُوٹنے کی نام نہاد الہامی پیشین گوئی آج بھی یُوٹیوب پر موجود ہے.

اس پیشن گوئی پر ایمان ہر قادیانی کے ایمان کا حصہ ہے۔

ایسے سینکڑوں حقائق کی موجُودگی میں پاکستان کو کینیڈا ، امریکہ اور یُو کے کی طرح پُورا حق ہے کہ وہ غیر مُنقسم وفاداری نہ رکھنے والوں پر مخصُوص اور حسّاس عُہدوں کے دروازے بند رکھے۔

تاھم قادیانیوں کو مکمل ری ایشورنس ھونا چاھییے کہ ان کے جان، مال، روزگار اور عزّت سمیت دیگر حقُوق کا تحفظ، ذِمّیوں کے حقوق کے ضمن میں ریاست کی مکمل ذمّہ داری ہے۔

قادیانی عام اقلیّت نہیں ہمارا آئین بھی انہیں خصُوصی اقلیّت کا درجہ دیتا ہے۔
عیسائیوں، ھندوؤں اور دیگر اقلیتوں کوآرمی اور عدلیہ سمیت ہر ادارے میں شمُولیت کا پُورا حق ہے (پاکستان کے قابلِ فخر سپوت جناب جسٹس کارنیلئس (مسیحی) جناب جسٹس بھگوان داس (ھندو)، اس رواداری کی چند مثالیں ھیں)

لیکن
لیکن
لیکن

قادیانیوں کو یہ حق ایک تو اُنکی لیڈرشپ کے مُسلّمہ اور ڈیکلیرڈ مُلک دُشمن عزائم کی وجہ سے نہیں دیا جاسکتا. اور دُوسری وجہ اُنکا ریاست کی بجائےاپنے خلیفہ کی 'الہامی وفاداری' پر حلف لینا ھے۔

دُکھ سے زیادہ حیرت کا مقام ھے کہ ھمارے نوجوان قادیانیوں اور نام نہاد لبرلز کے پروپیگنڈہ کا شکار ھو جاتے ھیں. قادیانیت کی *ساخت کے تار و پود، اور ان کی تاریخ سے واقفیت حاصل کرنا بیحد ضروری ھے.

*یہ ایک انتہائی حسّاس مسئلہ ھے...!

No comments:

Post a Comment