Friday 28 September 2018

انڈیا اور پاکستان جنگ - اور ہماری تیاری



انڈیا اور پاکستان جنگ - اور ہماری تیاری

کیا انڈیا اور پاکستان کی جنگ شروع ہونے والی ہے خدانخواستہ؟ مختصر بات یہ ہے کہ غزوہِ ہند میں شامل ہونے کی سعادت کی خواہش ہر مسلمان کو کرنی چاہیئے - لیکن ساتھ ہی ہر وقت دنیا اور وطن میں امن و سلامتی کی دعا بھی کرنی چاہیئے - جب دشمن حملہ کرے گا تو ہمیں دفاع تو کرنا ہی ہے - جنگ دشمن ہی شروع کرے گا- ختم ہم کریں گے ان شاءاللہ - 

بھارت پہلے بھی کئی دفعہ بارڈر پر فوج جمع کر چکا ہے اور پھر پیچھے ہٹ گیا - اسلئے ہم یہ امید کر سکتے ہیں کہ وہ پھر اپنی فوجیں پیچھے ہٹا دیں -

مختلف زرائع سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ خدانخواستہ انڈیا اور پاکستان کے آخری معرکے میں شروع میں پاکستان کا زیادہ نقصان ہو سکتا ہے - اور پاکستان کے کچھ شہر بھی ہاتھ سے نکل سکتے ہیں - یہ بحیثیت قوم ہماری اللہ کی طرف سے سزا ہو سکتی ہے کیونکہ ہمارے اعمال ٹھیک نہیں - سزا پُوری ہونے کے بعد اللہ کی مدد آئے گی کیونکہ یہ غزوہِ ہند ہوگی جس کی بشارت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دی تھی - اور اس میں فتح مسلمانوں کی ہی ہو گی - سزا پوری ہونے کے بعد پاکستانی مسلمان ایک غیور قوم بن کر ابھریں گے- اور دیگر اسلامی ممالک سے بھی مسلمان مدد کو آئیں گے-

قیامت کی بہت سی چھوٹی نشانیاں پوری ہو چکی ہیں اسلئے اب جب بھی کوئی جنگ چھڑتی ہے دونوں ملکوں کے درمیان تو وہ آخری معرکہ ہی ہو گا - اس سے پہلے جو تین جنگیں پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہو چکی ہیں، وہ بھی غزوہِ ہند کا حصہ ہیں لیکن یہ آخری معرکہ ہو گا -

غزوہ اسلئے کہتے ہیں کیونکہ اس جنگ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روحانی شرکت ہو گی - یہ باتیں اللہ والوں نے کہی ہیں - نعمت اللہ شاہ ولی (رح) جو ایک بڑے ولی اللہ گزرے ہیں، انھوں نے بھی پیش گوئیاں کی تھیں جن میں سے کافی سچ ثآبت ہوئیں -

اس جنگ کی تیاری رکھنا ضروری ہے کیونکہ ویسے بھی ساری اسلامی دنیا دشمنان اسلام کے زد پر ہے- اس لحاظ سے بھی ہمیں کوتاہی نہیں کرنی چاہیے - لیکن ہمارے لیئے بحیثیت پاکستانی مسلمان غزوہِ ہند کا سوچ کر ہی تیاری کرنا افضل ہے - 

- سید رُومان اِحسان

No comments:

Post a Comment