Saturday 22 September 2018

چھوٹی لیکن اہم بات


چھوٹی لیکن اہم بات 

اللہ نےہمیں اسلئےدنیا میں نہیں بھیجا کہ ہم اپنےچاروں طرف سہولیات اکھٹی کرلیں- زندگی سادہ ہوتوآخرت کا سفرآسان ہو سکتا ہے - اللہ اعلم

اگر کسی کے پاس کار اور لیپ ٹاپ ہیں، اور وہ ضرورت کے تحت انھیں استعمال کررہا ہے تو یہ سہولیات نہیں ہیں بلکہ ضروریات ہیں - سہولیات سے مراد وہ اشیا ہیں جو مسلمان کو عیاش بنادیں، کیونکہ عیاشی بندے کو اللہ کے راستے پر چلانے سے روکتی ہے

مثال کے طور وہ نوجوان جنھوں نے خود پیسہ کمانے کیلئے محنت نہیں کی لیکن ان کے پاس اتنا پیسہ ہے کہ اپنی مرضی سے جب چاہا، آرڈر کر کے مہنگے سے مہنگا کھانا ریسٹورنٹ سے منگوا لیا، تو یہ عیاشی کے ضمرے میں آتا ہے - ایسے نوجوانوں کو اللہ کیسے یاد آئے گا ؟ اور وہ دین کے بنیادی فرضی عبادات بھی ادا نہیں کریں گے 

ہر بالغ کیلئے زندگی میں توازن قائم کرنا ضروری ہے اور کم از کم دین کی فرضی عبادات کیلئے وقت نکالنا ضروری ہے - اسلام میں فکرِ آخرت کا مضمون بہت غور طلب ہے اور ہر مسلمان کو چاہیئے کہ اس کے بارے میں مستند زرائع سے پڑھے - اللہ ہم سب کو صحیح راستے پر چلائے - آمین

No comments:

Post a Comment